اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بلوچستان میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 11 کان کن مزدوروں کو شہید کردیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے 11 شیعہ کان کن مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۸۵
تاریخ اشاعت: 1:23 - January 04, 2021

بلوچستان میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 11 کان کن مزدوروں کو شہید کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسلح وہابی دہشت گردوں  نے  ہزارہ سے تعلق رکھنے والے 11 شیعہ کان کنوں کو اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرکے  شہید کردیا۔

اطلاعات  کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ  کے علاقے گشتری میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب  مسلح وہابی دہشت گرد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے ہزارہ مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد مسلح وہابی دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ، اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ میں کم از کم 11 کان کن ہلاک  ہوگئے ہیں، لاشوں کو مچھ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہیں جن کا علاج جاری ہے، کان کنوں کی میتیں مچھ سے لانے کے لئے ایمبولینسیں کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مچھ میں وہابی دہشت گردی کی مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں