اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنوبی کوریا کو ایرانی رقم فوری طور پر ادا کرنی چاہیے/ انسپکٹروں کو ملک بدر نہیں کیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے جنوبی کوریا کے وفد پر واضح کردیا ہے کہ جنوبی کوریا کو ایران کا پیسہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے اور ایرانی مبلغ کی ادائیگی میں جنوبی کوریا کی رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۱۸
تاریخ اشاعت: 23:49 - January 11, 2021

جنوبی کوریا کو ایرانی رقم فوری طور پر ادا کرنی چاہیے/ انسپکٹروں کو ملک بدر نہیں کیا جائےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جنوبی کوریا کے وفد پر واضح کردیا ہے کہ جنوبی کوریا کو ایران کا پیسہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے اور ایرانی رقم کی ادائیگی میں جنوبی کوریا کی رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔ خطیب زادہ نے جنوبی کوریا کی کشتی متوقف کرنے کے بارے میں کہا کہ جنوبی کوریا کی کشتی کو ماحولیات آلودہ کرنے اور غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں متوقف کیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے نائـ وزیر خآرجہ ایران کا قرضہ ادار کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایران آئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی کوریا کو ایرانی رقم کو فوری ادا کرنا چاہیے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے جنوبی کوریا کے وفد نے ملاقات اور گفتگو کی، اس ملاقات میں جنوبی کوریا میں ایران کی مسدود رقم کی واپسی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کررہے ہیں۔ جنوبی کوریا کے وفد نے کل ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ، ان ملاقاتوں میں جنوبی کوریا میں ایران کی مسدود رقم اور خلیج فارس میں خلاف ورزی کرنے پر جنوبی کوریا کی متوقف شدہ کشتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

خطیب زادہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کے ملک بدر کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو ملک سے نہیں نکالا جائےگا، ایران کا بین الاقوامی جوہری ادارے کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔ ہم نے تمام اقدامات مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں انجام دیئے ہیں اور اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں موجود مغربی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کریں گے تو ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل کرےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں