اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بیلسٹک میزائلوں سے طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنا ایران کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے خلاف دشمن کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں سے دشمن کے طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنا ہماری دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۳۸
تاریخ اشاعت: 1:57 - January 17, 2021

بیلسٹک میزائلوں سے طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنا ایران کی دفاعی حکمت عملی کا حصہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے خلاف دشمن کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں سے دشمن کے طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنا ہماری دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل سلامی نے ایران کے مرکزی صحرائی علاقہ میں پیغمبر اعظم (ص) 15 نامی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دفاعی حکمت عملی کے سب سے اہم اہداف میں ایک ہدف دشمن کے طیارہ بردار بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانا ہے انھوں نے کہا کروز میزائلوں کے ذریعہ بہت ہی کم وقت میں سمندر میں کسی بھی متحرک ہدف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے سمندر میں موجود  ہدف کو منہدم کرسکتے ہیں اور یہ ہماری دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ نے ان مشقوں ميں بحر ہند میں فرضی دشمن کے اہداف کو منہدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ دشمن کی ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے اور فوجی مشقیں ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ کرنے کی عملی مشق ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں