اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چين کا امریکی صدر جو بائیڈن کو سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ

چین نے امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتائج سے سبق حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۸۷
تاریخ اشاعت: 20:55 - January 27, 2021

چين کا امریکی صدر جو بائیڈن کو سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین نے امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتائج سے سبق حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 اطلاعات  کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے چین کے معاشی " استحصال "کو محدود کرنے کے جو بائیڈن کے بیان پر معمول کی پریس بریفنگ سے خطاب میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  لیجیان ژاؤ نے کہا  کہ امید کرتے ہیں امریکہ کی موجودہ انتظامیہ چین سے متعلق ٹرمپ حکومت کی غلط پالیسوں سے سبق حاصل کرے گی۔

ترجمان نے کہا  کہ ہمیں امید ہے  نئی حکومت دونوں ممالک کے تعلقات کو معروضی اور  دانش مندانہ انداز میں دیکھے گی، اس کی چین سے متعلق پالیسیاں تعمیری اور مثبت ہوں گی اور پائیدار ترقی کے لیے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو واپس درست راہ پر ڈالنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے چین داخلی طور پر زیادہ سخت ریاستی کنٹرول اور بیرون ملک سکیورٹی چیلنجز میں اضافہ کررہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں