اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
ایران:

یمنی عوام کے قتل عام میں فرانس بھی شریک ہے

ایران کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں نا امنی اور عدم استحکام میں فرانسیسی ہتھیاروں کا بڑا کردار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۹۴
تاریخ اشاعت: 2:18 - January 31, 2021

یمنی عوام کے قتل عام میں فرانس بھی شریک ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے فرانس کی جانب سے خلیج فارس کے عرب ممالک کو بے حساب ہتھیار فروخت کئے جانے کے بارے میں کہا کہ فرانسیسی حکام، خلیج فارس کے عرب ممالک کو بڑی مقدار میں اسلحے فروخت کئے جانے سے اگر پریشان ہیں تو مناسب یہ ہوگا کہ وہ اس بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی اسلحوں کےساتھ فرانسیسی ہتھیار بھی ہزاروں یمنیوں کے قتل عام کا سبب بنے ہیں۔

خطیب زاده کے مطابق فرانس، برطانیہ، امریکا اور دوسرے ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کی برآمد روکے بغیر مشرق وسطی جیسے حساس علاقے میں امن و استحکام کی امید کرنا بے سود ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں