اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کا سعودی عرب کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب یمن کے نہتے عربوں پر مسلط کردہ جنگ بند اوراپنی جارحانہ پالیسیوں کو ترک کردے تو ایران اس کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۱۰
تاریخ اشاعت: 15:17 - February 02, 2021

ایران کا سعودی عرب کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب یمن کے نہتے عربوں پر مسلط کردہ جنگ بند کردے تو ایران اس کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ پر اعتماد کرکے ہمسایہ ممالک کے اعتماد کو کھو دیا جبکہ ہم نے ہمیشہ خطے کے ممالک کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے ۔ ہم نے بارہا کہا ہے کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں بد امنی پھیلا رہی ہیں اور انھوں نے پورے خطے کو دہشت گردی کی لپیٹ میں دھکیل دیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ بعض عرب ممالک نے ٹرمپ پر حد سے زیادہ اعتماد کر کے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا تھا ، اور اس کی کامیابی کے لئے عربوں ڈالر بھی خرچ کئے ، سعودی عرب نے ٹرمپ پر اعتماد کرکے کئی غلط اقدامات کا ارتکاب کیا اگر سعودی عرب اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے اور یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جنگ بند کردے تو ہم سعودیہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔ اس سے قبل ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں سعودی عرب کو شریک کرنے کے فرانسیسی صدر کے مطالبے کو رد کردیا تھا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں