اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کی سعودی فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت ماضی کی غلطیوں کا ازالہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سعودی فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۳۰
تاریخ اشاعت: 13:13 - February 07, 2021

امریکہ کی سعودی فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت ماضی کی غلطیوں کا ازالہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کے جارح فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سعودی فوجی اتحاد کو ہتھیاروں کی عدم فروخت ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اگر امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا حالیہ اقدام کسی سیاسی چال پر مبنی نہ ہوا تو امریکہ کی ماضی کی غلطیوں کے ازالہ کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہوگا اور اس سے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور جارحیت کو متوقف کرنے میں مدد ملےگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بعض ممالک سعودی عرب کو ہتھیاروں کی مدد فراہم کرکے یمنی عوام کا خون بہانے میں سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ یمن میں جنگ بند کرنے کے سلسلے میں ایران عالمی برادری کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں