اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمار

غاصب صیہونی حکومت نے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کو مسمار کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۳۸
تاریخ اشاعت: 16:38 - February 08, 2021

دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ صیہونیوں نے غرب اردن کی ایک رہائشی کالونی الاغوار میں واقع فلسطینیوں کے 69 مکانات کو مسمار کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں واقع الاغوار نامی کالونی میں ان مکانات کی مسماری کے سبب 80 سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو گئے ہيں۔

الاغوار کالونی میں غاصب صیہونیوں نے فلسطینیوں کے 25 گھروں پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ الخلیل کے علاقے میں "خشم الدرج" نامی کالونی میں بھی فلسطینیوں سے جبری طور پر ان کے گھروں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں نے درجنوں فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے، جبکہ اس دوران گرفتار کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 125 بتائی جاتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں