اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۷۸
تاریخ اشاعت: 0:54 - February 19, 2021

فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔

اس پر فیس بک نے آسٹریلین صارفین پر پابندی لگادی کہ وہ آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کراسکتے جبکہ آسٹریلوی میڈیا بھی اپنے فیس بک پیجز استعمال نہیں کرسکے گا۔ آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کو طاقت کا بے جا اور غلط استعمال قرار دیا ہے۔

فیس بک کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے آسٹریلیا کے اس قانون کو تسلیم کرلیا تو اسے مثال بناتے ہوئے باقی ممالک بھی ایسے قوانین متعارف کرادیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں