اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی حکومت اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے کارخانہ ڈیمونا کو توسیع دے رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے کارخانہ ڈیمونا کو توسیع دے رہا ہے اور خطے میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے والا یہ واحد کارخانہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۸۶
تاریخ اشاعت: 17:08 - February 21, 2021

صیہونی حکومت اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے کارخانہ ڈیمونا کو توسیع دے رہا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے کارخانہ ڈیمونا کو توسیع دے رہا ہے اور خطے میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا یہ واحد کارخانہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنث میں امریکی صدر جو بائیڈن، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ، فرانس کے صدر میکرون اور جرمن چانسلر انگلا مرکل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر سخت تشویش ہے؟ آپ بہت پریشان ہیں؟ آّپ کے لئے اظہار خیال کرنا بڑي اہمیت کا حامل ہے ؟ میرا خیال تھا کہ آپ ایسا سوچ رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں