اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہم امریکہ اور تین یورپی ممالک سے غیر رسمی بات چيت کے وقت کو مناسب نہیں سمجھتے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ بوریل کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور تین یورپی ممالک کے حالیہ اقدامات کے پیش نظر مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں غیر رسمی اجلاس بلانے کا وقت مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۱۵
تاریخ اشاعت: 14:04 - March 01, 2021

ہم امریکہ اور تین یورپی ممالک سے غیر رسمی بات چيت کے وقت کو مناسب نہیں سمجھتےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ بوریل کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور تین یورپی ممالک کے حالیہ اقدامات کے پیش نظر مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں غیر رسمی اجلاس بلانے کا وقت مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر امریکہ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اور بائيڈن انتظامیہ بھی سابق صدر ٹرمپ کی شکست خوردہ پالیسیوں پر گامزن ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں لینے اور دینے کامعاملہ 5 سال پہلے انجام پاچکا ہے اب عمل کا وقت ہے ایران  مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرچکا ہے اب امریکہ اور تین یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

 خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے اور اس کام کے لئے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انھیں اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں