اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قم میں " قرباغ بین الاقوامی کانفرنس 17 ربیع " کے شرکاء کی اتحاد و یکجہتی پر تاکید

قم میں " قرباغ بین الاقوامی کانفرنس 17 ربیع " کے شرکاء نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کا درس اسلام اور قرآن کا درس ہے اور مسلمانوں کو اس درس پر عمل کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۱۶
تاریخ اشاعت: 14:19 - March 01, 2021

قم میں مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم میں " قرباغ  بین الاقوامی کانفرنس 17 ربیع " کے شرکاء نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اتحاد اور یکجہتی کا درس اسلام اور قرآن کا درس ہے اور مسلمانوں کو اس درس پر عمل کرنا چاہیے۔

اس کانفرنس سے حوزہ علمیہ قم کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کا اصلی ہدف مسلمانوں کے درمیان اتحاد ، یکجہتی اور بھائي چارہ کی فضا قائم کرنا ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔ آیت اللہ سبحانی نے کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں بھی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تکفیری افکار سے خطرات لاحق ہیں اور تکفیری اور وہابی گروہ مسلمانوں میں اختلاف اور تفرقہ کا بیج بورہے ہیں انھوں نے کہا کہ تکفیریوں نے قفقاز کے علاقہ میں وہابیت کے فروغ کے لئے کافی رقم خرچ کی ہے اور ہمیں وہابیت کے ناسور سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

اس کانفرنس سے ایران کے نائب وزير خارجہ عراقچي ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور میں مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی خطاب کیا اور قرہ باغ کو آذربائیجان کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی ارضی سالمیت بہت اہم اور ضروری ہے ۔ قرہ باغ بین الاقوامی کانفرنس ربیع 17  رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں