اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع

پاکستان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے اور برسی کی تقریب کیلئے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۳۵
تاریخ اشاعت: 15:02 - March 04, 2021

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے اور برسی کی تقریب کیلئے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ برسی کی تقریبات 6 اور 7 مارچ کو 2 روز تک جاری رہیں گی، 6 مارچ کی شب کو شب شہدا عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

تقریب میں شہید نقوی کے اہلخانہ بھی شرکت کریں گے اورعالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں مہدی رسولی،عاطر حیدر،علی صفدر رضوی اور نعت خواں مقدس کاظمی شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ علامہ شبیر بخاری خصوصی خطاب کریں گے۔

حسن عارف نے بتایا کہ دوسرے دن 7 مارچ کی صبح امامیہ اسکائوٹس شہید کے مرقد پر حاضری دیں گے اور اسکائوٹ سلامی پیش کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے اس موقع پر مجلس وحد ت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی خصوصی خطاب کریں گے ۔افکارِ شہداء سمینار میں علامہ حسنین گردیزی،فرزند شہید سید دانش نقوی ، شاعر اہلبیت زوار بسمل شہدائے اسلام و وطن کو خصوصی خراج عقیدت پیش کریں گے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی ،ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر،ایڈووکیٹ امجد کاظمی اور ڈاکٹر سید امیر عباس نقوی مجلس ترحیم سے خصوصی خطاب کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں