اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کے شہر صنعا اور صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری ، بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں یمن کے شہر صنعا اور صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵۷
تاریخ اشاعت: 15:47 - March 10, 2021

یمن کے شہر صنعا اور صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری ، بربریت  اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں یمن کے شہر صنعا اور صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔ ادھر مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی فوجی اتحاد کے خلاف اہم  اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یمنی فورسز اور قبائل نے مآرب کے شمال مغرب میں حمہ ذیاب علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے اور مآرب کی جانب یمنی فوج اور قبائل کی پیشقدمی جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں