اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی بحری جہاز پر حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کے سلسلے میں تحقیقات جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ بحیرہ روم میں ایرانی بحری جہاز پر حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۶۷
تاریخ اشاعت: 13:34 - March 14, 2021

ایرانی بحری جہاز پر حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کے سلسلے میں تحقیقات جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےکہا ہے کہ  بحیرہ روم میں ایرانی بحری جہاز پر حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس تخریبی حملے کے نتیجے میں کشتی کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی بحری جہاز پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحری جہاز پر حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کے سلسلے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی جہاز رانی کی سرکاری کمپنی کا ایک بحری جہاز " شہرِ کرد" بحیرہ روم میں اپنی منزل کی جانب روان دواں تھا کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا، دھماکے سے جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔

ایران کی وزارت جہاز رانی کے ترجمان علی غیاثیان کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز مرمت کے بعد یورپ سے واپس آرہا تھا۔ دہشت گردانہ  حملے میں بحری جہاز کا عملہ محفوظ ہے تاہم آگ لگنے سے جہاز کے ایک حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں