اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نواز شریف کے بعد شہباز شریف

نواز شریف کو (ن) لیگ کی پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۷
تاریخ اشاعت: 2:47 - February 24, 2018

نواز شریف کے بعد شہباز شریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی حکمت عملی اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، عابد شیرعلی، دانیال عزیز، پرویز رشید اور مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف نے رفقا سے صلاح و مشورے کیے، اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے شہباز شریف یا شاہد خاقان عباسی کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی تھی جس پر اب مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی جگہ شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس بات کی نواز شریف کے قریبی دوستوں نے تصدیق کی ہے تاہم پارٹی قائد کی حیثیت نواز شریف کے پاس ہی رہے گی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں