اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی حکومت کا پاکستان الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی حکومت نے پاکستان الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۷۷
تاریخ اشاعت: 12:44 - March 16, 2021

پاکستانی حکومت کا پاکستان الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پاکستان الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگرارکان  سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  پاکستان کے وفاقی وزراء شفقت محمود، شبلی فراز اور فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس میں شفقت محمود نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے ہر سیاسی جماعت سینیٹ الیکشن سے مطمئن نہیں، یہ ساری چیزیں عمران خان کے اس موقف کی تائید کرتی ہیں، یہ ناکامی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے، اس پر کسی کو اعتماد نہیں رہا، ہمیں بطور حکمران جماعت الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن کو بحیثیت مجموعی اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار اور مستعفی ہوجانا چاہیے، نیا الیکشن کمیشن بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو، ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ الیکشن شفاف ہو جس پر کوئی آواز نہ اٹھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں