اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا

بھارت کے زیر انتظام میں بھارتی فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۷۹
تاریخ اشاعت: 13:52 - March 16, 2021

بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام میں بھارتی فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب ایک نوجوانوں کو ہلاک کرنے اور گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے ضلع شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ کے طالب علم جہانگیر احمد وانی کو جعلی انکاؤنٹر میں قتل کر دیا، مقتول نوجوان گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ میں زیر تعلیم تھا۔

بھارتی فوجیوں نے سینکڑوں شہریوں کو بیلٹ گنز کا نشانہ بھی بنایا، بیلٹ گن سے ایک 22 سالہ نوجوان اپنی آنکھوں سے محروم ہوگیا، اس کے علاوہ بھارتی  فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا۔

واضح رہے کہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ جاری ہے، اور عوامی احتجاج اور ردعمل کو روکنے کے لئےحکومت نے ضلع شوپیاں میں انٹڑنیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں