اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی وزیراعظم کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران مظاہرہ/ پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گائے بھی ذبح کی، اس دوران پولیس کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے 4 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۹۴
تاریخ اشاعت: 15:11 - March 27, 2021

بھارتی وزیراعظم کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران مظاہرہ/ پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ  بنگلہ دیش پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گائے بھی ذبح کی، اس دوران پولیس کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے 4 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق بنگلہ دیش میں آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہے جس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا گیا تھا اور وہ دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تاہم بڑا مظاہرہ بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ہوا جہاں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے " مودی ۔۔۔ گجرات کا قصاب" اور " مودی واپس جاؤ" کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

مودی کے دور حکومت کے دوران مختلف ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف بنگلہ دیشی مظاہرین نے ڈھاکہ کے ریڈ زون کی مرکزی شاہراہ پر ایک گائے کو ذبح کردیا۔

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے چٹاگانگ پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے سبب چار مظاہرین ہلاک اور  کئی درجن زخمی ہوگئے، پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں