اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا

سعودی حکومت کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے اسرائیل سے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات برقرار کرنے سے خطے میں امن برقرار ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۱۶
تاریخ اشاعت: 14:19 - April 03, 2021

سعودی حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے  وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل سے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات  برقرار کرنے سے خطے میں امن برقرار ہوگا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے زبردست فوائد حاصل ہوں گے یہ خطے میں معاشی، معاشرتی اور سلامتی کے نقطہ نظر سے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا طویل عرصے سے سعودی عرب کے وژن کا حصہ رہا ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ممکنہ معاہدہ خطے کے امن اور ترقی پر بڑی حد تک منحصر ہے۔

تاہم سعودی وزیر خارجہ نے  یہ واضح کیا کہ اسرائیل سے معاہدہ اسی وقت ممکن ہے جب فلسطین کی 1967 کی حیثیت بحال کی جائے اور انہی سرحدوں کو خودمختاری کے ساتھ دوبارہ تسلیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب بھی جلد اسرائیل سے تجارتی و سفارتی تعلقات بحال کرلے کا ارادہ رکھتا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی سعودی عرب کے اشارے پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے تھے۔ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات برفار کرنے کے سلسلے میںم ناسب موقع اور وقت کی تلاش کررہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں