اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں نے سینیٹ میں موجود اپنے 27 سینیٹرز کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے اور پیپلز پارٹی، اے این پی کو شوکاز نوٹسز دیے جانے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۲۰
تاریخ اشاعت: 18:26 - April 03, 2021

پاکستان میں پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں نے سینیٹ میں موجود اپنے 27 سینیٹرز کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے اور پیپلز پارٹی، اے این پی کو شوکاز نوٹسز دیے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل 5 جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)، جمعیت علماء اسلام (ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی (مینگل) نے سینیٹ میں27 سینیٹرز پر مشتمل  الگ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیادت سینیٹر اعظم تارڑ کو سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکا نے عیدالفطر سے قبل سربراہی اجلاس طلب کرنے پر بھی اتفاق کیا اور طے کیا کہ مولانا فضل الرحمن کی طبعیت بہتر ہونے پر سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے پر پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں