اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپی ممالک کو ویانا اجلاس میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے برطانوی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ویانا اجلاس میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۲۸
تاریخ اشاعت: 14:39 - April 05, 2021

یورپی ممالک کو ویانا اجلاس میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانوی وزير خارجہ ڈامینک راب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ویانا اجلاس میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی گفتگو میں یورپی ممالک پر زوردیا کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ویانا اجلاس میں تعمیری کردار ادا کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی پابندیوں کے مکمل خآتمہ پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اگر امیرکہ نے اپنی ظآلمانہ اور غیر منصفانہ پابندیوں کو ختم کردیا تو ایران بھی اس صورت میں اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد شروع کردےگا۔ اس گفتگز میں برطانوی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ برطانیہ ویانا اجلاس کو کامیاب بنانے کی تلاش و کوشش کرےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں