اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روسی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۴۵
تاریخ اشاعت: 1:17 - April 09, 2021

روسی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقات کی۔ روسی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاک روس دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خآن نے روس کو اس کی اسپوتنک ویکسین بنانے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی خریداری سے متعلق دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پوتین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ دونوں رہنماؤں نے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زوردیا۔

روسی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان تنازعے کے پُرامن حل اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

گذشتہ 9 سال کے بعد  کسی روسی وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس سے قبل روسی وزير خارجہ  سرگئی لاروف اور شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں