اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برطانوی ملکہ کے شوہر کا انتقال ہوگیا

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۴۹
تاریخ اشاعت: 17:29 - April 10, 2021

برطانوی ملکہ کے شوہر کا انتقال ہوگیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ اُن کی عمر 99 برس تھی۔ شہزادہ فلپ زائد العمری کی وجہ سے 2017 سے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پر پرچم کو سرنگوں کردیا گیا۔ بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنس فلپ جمعہ کی صبح ونڈسر کاسل میں انتقال کرگے۔ پرنس فلپ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، انہیں 16 فروری کو کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ فلپ نے شہزادی الزبتھ سے 1947 میں ان کے ملکہ بننے سے تقریباً 5 سال قبل شادی کی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں