اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کا صیہونی حکومت سے نطنز حادثے کا مناسب وقت میں انتقام لینے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نطنز حادثے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے نطنز حادثے کا مناسب وقت میں انتقام لیا جائےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۵۶
تاریخ اشاعت: 17:18 - April 12, 2021

ایران کا صیہونی حکومت سے نطنز حادثے کا مناسب وقت میں انتقام لینے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نطنز حادثے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے نطنز حادثے کا انتقام لیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ نطنز میں ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ، اس حادثے کے پیچھے بھی اسرائیل کا ہاتھ نمایاں ہے ۔ اسرائیل کو دہشت گردانہ اقدامات کا تاوان ادا کرنا پڑےگا ، انھوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔  انھوں نے کہا کہ دشمن ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن اسے ہمیشہ کی طرح شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔

سعید خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں مذاکرات صرف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واسی کے بارے میں ایران کا مؤقف واضح ہے۔ امریکہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں