اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی سپریم کورٹ میں قرآن مجید سے متعلق وسیم ملعون کی درخواست مسترد / پچاس ہزار جرمانہ

بھارتی سپریم کورٹ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق وسیم ملعون کی درخواست کو خارج کرتے ہوئےدرحواست گزار پر 50 ہزآر روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۶۰
تاریخ اشاعت: 20:42 - April 12, 2021

بھارتی سپریم کورٹ میں قرآن مجید سے متعلق وسیم ملعون کی درخواست مسترد / پچاس ہزار جرمانہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق وسیم ملعون کی درخواست کو خارج کرتے ہوئےدرحواست گزار پر 50 ہزآر روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم ملعون نے ایک پی آئی ایل دائر کرکے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن شریف کی 26 آیات کو ہٹا دیا جائے۔ وسیم ملعون کے مطابق یہ خصوصی آیات انسانوں کو تشدد اور دہشت گردی کی تعلیم دیتی ہیں۔

جسٹس فالی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ ایک چھوٹی نچلے سطح کی درخواست ہے۔

درخواست میں وسیم نے دعویٰ کیا تھا کہ ان آیات کے حوالے سے دنیا کے لوگوں کو دہشت گرد بنایا جاتا ہے۔

وسیم کی درخواست کے بعد گزشتہ دنوں ایک اسلامی کانفرنس میں وسیم کو اسلام سے خارج قرار دیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی قبرستان میں دفن نہیں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی علمائے کرام شامل ہوئے تھے۔

وسیم رضوی کے بھائی نے بھی ویڈیو میں اعلان کیا تھا کہ وسیم سے ان کے کنبے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں وسیم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا قرآن مجید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں