اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کے حامیوں کا احتجاج/ ایک پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیس پر پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۶۵
تاریخ اشاعت: 0:41 - April 14, 2021

پاکستان کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کے حامیوں کا احتجاج/ ایک پولیس اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ احتجاج کے باعث متعدد اہم شاہراہیں بند ہیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ رش میں متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسیں بھی پھنسی ہیں۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے باعث متعدد پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کارکنان بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں رینجرز تعینات کردی ہے۔ مشتعل افراد نے پولیس گاڑیوں کو آگ لگائی ہے اور عام شہریوں کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

فیروزوالا میں مظاہرین کی طرف سے رینجرز اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ۔

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان اپنے مرکزی رہنما علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان نے فرانس کے سفیر کی ملک بدری اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے معاملے پر 20 اپریل کو ناموس رسالتﷺ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا تھا کہ حکومت نے علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ 16 نومبر 2020 کو معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق 3 ماہ میں گستاخ فرانسیسی سفیر ملک بدر اور فرانس کا مکمل بائیکاٹ کرنا تھا لیکن تکمیل معاہدے کے لئے 20 اپریل تک کی مزید مہلت لی گئی۔ معاہدے کی ڈیڈ لائن کا اعلان وزیراعظم پاکستان نے خود میڈیا پر کیا، اب اگر 20 اپریل تک فرانس کا سفیر نہ نکلا تو ناموسِ رسالت مارچ ہو گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں