اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی مزاحمت کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف استقامت جاری/ جنرل حجازی کا اہم کردار

قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے مزاحمت کے جس راستہ کو وسعت عطا کی تھی مرحوم جنرل حجازی اس راستے پر گامزن رہے اور اسلامی مزاحمت کا سلسلہ امام زمانہ (عج) کی حکومت کے قیام تک جاری رہےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۸۷
تاریخ اشاعت: 14:27 - April 20, 2021

اسلامی مزاحمت کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف استقامت جاری/ جنرل حجازی کا اہم کردارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے مرحوم جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کی  اصفہان میں پرواز کالج میں تشییع جنازہ کی رسم اور اعلی حکام کی موجودگي ميں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ  شہید سلیمانی نے مزاحمت کے جس راستے کو وسعت عطا کی تھی، مرحوم جنرل حجازی اس راستے پر گامزن رہے اور اسلامی مزاحمت کا سلسلہ امام زمانہ (عج) کی حکومت کے قیام تک جاری رہےگا۔ مرحوم جنرل حجازی کی تشییع جنازہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر میجر جنرل صفوی، سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی ، پولیس کے سربراہ جنرل اشتری، اصفہان کے گورنر عباس رضائی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

جنرل قاآنی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں  امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اسلامی مزاحمت کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مرحوم جنرل حجازی نے اہم اور گرانقدر خدمات انجام دیں ، اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اورفلسطینی تنظيم حماس کے سربراہ  اسماعیل ہنیہ کی انھیں بھر پور حمایت حاصل تھی۔

سپاہ قدس کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی ایک ذمہ د ار انسان تھے اور انھوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیا، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ  اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے مرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام ارسال کئے۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی بہترین کمانڈر تھے اور خطے میں امریکی و اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے اور امام زمانہ (عج) کی حکومت کے قیام تک اسلامی مزاحمت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں