اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام میں امریکہ کے آلہ کاروں اور شامی فوج سے وابستہ جوانوں میں تصادم

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج سے وابستہ قومی دفاع اور امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک ملیشیاء کے مابین صوبہ الحسکہ میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹۳
تاریخ اشاعت: 13:21 - April 21, 2021

شام میں امریکہ کے آلہ کاروں اور شامی فوج سے وابستہ جوانوں میں تصادممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں صوبہ الحسکہ کے شہر قامشلی میں امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک ملیشیاء کے آلہ کاروں اور شام کی فوج سے وابستہ قومی دفاع کے جوانوں کے مابین ہوئیں جس کے نتیجے میں ڈیموکریٹک ملیشیاء کا ایک آلہ کار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ ان جھڑپوں کے بعد امریکہ کے حمایت یافتہ آلہ کاروں نے قامشلی کی بجلی منقطع کر دی اور اپنے اسنائپروں کو بلند و بالا عمارتوں پر تعینات کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ شام میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر کے نہ صرف اس ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ شام پر پابندیاں عائد کر کے حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ شام کی تعمیر نو کے لئے دمشق اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کو روک سکے۔ ترکی کی فوج بھی پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور بارہا شام کے خلاف جارحیت کرتا رہا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت بھی ہوتی رہی ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں