اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
جنرل یحیی سریع:

یمنی فورسز کا سعودیہ کے ملک خالد ایئر پورٹ پر ایک اور ڈرون حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ ڈرون طیارے کے ذریعہ ایک اور حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۰۴
تاریخ اشاعت: 14:46 - April 24, 2021

یمنی فورسز کا سعودیہ کے ملک خالد ایئر پورٹ پر ایک اور ڈرون حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی حکومت کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ ڈرون طیارے کے ذریعہ ایک اور حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یمنی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں سعودی عرب کی ناک زمین پر رگڑ دی ہے، یمنی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  سعودی عرب کے ملک خالد ايغر پورٹ پر دوسری بار ڈرون طیارہ کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی مراکز یمنی فورسز کے نشانے پر ہیں۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے تین "  قاصف 2 K  نامی " ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر کارروائیاں انجام دی ہیں ، یمنی ڈرونز نے ان کارروائیوں میں ملک خالد ايئر پورٹ اور سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز کی جوابی کارروائی سعودی عرب کی طرف سے  یمن کے محاصرے  اور یمنی عوام پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں