اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینیوں کی جوابی کارروائی کے خوف سے صیہونی فوج ہائی الرٹ

فلسطینیوں کی جوابی کارروائی کے خوف سے اسرائیل نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۱۴
تاریخ اشاعت: 16:52 - April 26, 2021

فلسطینیوں کی جوابی کارروائی کے خوف سے صیہونی فوج ہائی الرٹ

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے آج پیر سےغزہ سے ملنے والے  علاقوں  میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کے روز تمام دن سائرن بجائے جائیں گے اور  شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں رہنے والے صیہونی آبادکاروں کو مناسب دفاعی اقدامات انجام دینا ہوں گے۔

دوسری جانب  کتائب المجاہدین نامی استقامتی گروہ نے بھی غزہ میں وسیع فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی شب فلسطینی مسلح تنظیموں کے مشترکہ کمان سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ مسجد الاقصی اور بیت المقدس ہماری ریڈ لائن ہے جہاں اس وقت صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں