اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قدس فورس آج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہے

سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ سپاہ قدس آج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۵۲
تاریخ اشاعت: 13:41 - May 06, 2021

قدس فورس آج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے سپاہ قدس کے سیاسی اور عقیدتی ہفتہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ قدس اج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ آج دنیا کے ہر گوشہ میں اسلامی مزاحمت کے حامی اور مجاہدین شہید میجر جنرل سلیمانی اور قدس فورس کے پاسداران اور اہلکاروں کو اپنا نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قدس فورس کے اہلکار آج فرنٹ لائن پر اسلام ، ایمان اور اعتقاد کی بالا دستی اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔  انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل آج دنیا میں دہشت گردی کی  جڑہیں۔ امریکہ اور اسرائیل  اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دے رہے ہیں اور ان کی مکمل طور پر حمایت بھی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مکتب ایمان اور اعتقاد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے لہذا ہم نے جہاں بھی دین کے اصولوں کے مطابق  قدم رکھا ہے اللہ تعالی نے وہاں ہمیں فتح عطا کی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں