اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی مسجد الاقصی پر صہیونی کےحملے کی مذمت / فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۵۸
تاریخ اشاعت: 15:11 - May 08, 2021

ایران کی مسجد الاقصی پر صہیونی کےحملے کی مذمت / فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر صہیونیوں نے اپنے ظالمانہ حملے میں متعدد فلسطینی نمازیوں کے شہید اور زخمی کردیا۔ صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کرکے ایک بار پھر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ خطیب زادہ نے فلسطینی شہیدوں کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی جبکہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر حاصل ہے۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایران فلسطینیوں کی حمایت کو اپنا دینی، مذہبی، اخلاقی اور سیاسی فریضہ سمجھتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں