اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کی طرف سے کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب بم دھماکوں کی مذمت

افغانستان میں طالبان نے کابل کے مغرب میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل بم دھماکوں میں امریکی ایجنٹ اور داعش دہشت گرد ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۶۵
تاریخ اشاعت: 15:06 - May 09, 2021

طالبان کی طرف سے کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب بم دھماکوں کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے مغرب میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں امریکی ایجنٹ اور داعش دہشت گرد ملوث ہیں۔ اس نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے ولے بم دھماکوں کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں میں داعش دہشت گرد تنظیم ملوث ہےجبکہ طالبان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں