اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسجد الاقصی کا صیہونی فوجیوں کی طرف سے مکمل محاصرہ/ 215 فلسطینی نمازی زخمی

مسجد الاقصی میں غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 215 فلسطینی نماز زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۷۲
تاریخ اشاعت: 15:22 - May 10, 2021

مسجد الاقصی کا صیہونی فوجیوں کی طرف سے مکمل محاصرہ/ 215 فلسطینی نمازی زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 215 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بعض فلسطینی نمازیوں نے یہودی آباد کاروں کی طرف سےمسجد الاقصی پر حملوں اور مسجد الاقصی میں ان کے غیر قانونی داخلے کی روک تھام کے سلسلے میں احتجاج کیا ، جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں اب تک 215 فلسطینی نماز زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر مسجد الاقصی کی فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کا محاصرہ کرلیا ہے اور وہ مسجد الاقصی کے مختلف دروازوں سے مسجد کے اندر داخل ہورہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں