اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کابل اور ھلمند کے دھماکوں میں داعش اور طالبان ملوث

دہشتگرد گروہ داعش نے کابل اور طالبان نے ھلمند میں آج صبح ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۰
تاریخ اشاعت: 0:02 - February 25, 2018

کابل اور ھلمند کے دھماکوں میں داعش اور طالبان ملوثمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والے خودکش حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب صوبہ ھلمند کے کمشنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج صبح لشکر گاہ شہر کے کارتہ لگن علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ صوبہ ھلمند کے ناد علی علاقے میں بھی کار بم کا دھماکہ ہوا۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں