اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما کا ایران کی طرف سے مالی اور عسکری وسائل کی حمایت پر شکریہ

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی السنوار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی مالی اور عسکری وسائل کے ذریعہ حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کو غنڈہ گردی اور عربدہ کشی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۴۰
تاریخ اشاعت: 14:55 - May 27, 2021

فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما کا ایران کی طرف سے مالی اور عسکری وسائل کی حمایت پر شکریہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی السنوار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی مالی اور عسکری وسائل کے ذریعہ حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کو غنڈہ گردی اور عربدہ کشی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ فلسطینی رہنما یحیی السنوار نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے فلسطینی مدافعین ، مغربی پٹی کے فلسطینیوں اور مقبوضہ فلسطین میں ساکن فلسطینیوں کو مسجد الاقصی کی حمایت می سڑکوں پر نکلنے کے سلسلے میںم بارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام فلسطینیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فلسطینیوں نے مجودہ شرائط میں شاندار اتحاد اور یکجہتی کام ظاہرہ کیا اور ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ بہت جلد نہائی فتح سے ہمکنار ہوجائیں گے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ غزہ کی 12 روزہ جنگ کے دوران 100 سے 200 کلو میٹر کے سیکڑوں میزائل ہر منٹ میں اسرائیل کی طرف فائر کئے گئے اور جنگ کے آخری دن امکان تھا کہ 300 میزائل اسرائیل کی طرف فائر کئے جائیں۔

یحیی السنوار نے غزہ جنگ میں ایران کی بے لوث حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں مشکل وقت میں مالی اور عسکری وسائل فراہم کئے۔ حماس کو غزہ کی تعمیر کے سلسلے میں کسید وسرے ملک کیم دد کی ضرورت نہیں۔ حماس کے رہنما نے حزب اللہ لبنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ میں ہمارے لبنانی بھائی ہمارے ساتھ رہے ہیں۔ حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان شاندار تعاون رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں