اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح کے دورے پر آ ئےاقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا جبری طور پر فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۶۵
تاریخ اشاعت: 18:36 - June 03, 2021

فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح کے دورے پر آ ئے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا جبری طور پر فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے نمائندوں نے بیت المقدس کے قریبی علاقے شیخ جراح کا دورہ کیا اور عارضی طور پر قائم کیمپوں میں گئے جہاں فلسطینیوں نے انہیں اسرائیلی مظالم سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے کہا کہ شیخ جراح کے علاقے سے فلسطینیوں کی بے دخلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسرائیل کی غاصبانہ اور تسلط پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ میں اس بیدخلی کو عالمی سطح پر اُٹھاؤں گا۔فلپ لزارینی نے مزید کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے ان کا کام فلسطینی پناہ گزینوں کی حفاظت اور مدد کرنا ہے اور میری اولین ترجیح بھی فلسطینیوں کو صدمے اور نقصان کے حالیہ دور سے بچانا ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے گھروں کو واپسی کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں سے بھی بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ماہ رمضان میں شیخ جراح سے فلسطینوں کو طاقت کے زور پر بیدخل کردیا تھا جس کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی صورت اختیار کرلی تھی جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 250 سے زائد  فلسطینی شہید ، سیکڑوں زخمی اور  درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں