اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کسی بھی بے گناہ شخص کو ناحق قتل کرنا ظلم اور دہشت گردی ہے

پاکستان کے ممتاز عالم دین اور علماءکونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کینیڈا میں مسلمان خاندان کو بہیمانہ اور دہشت گردانہ انداز میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی میں اضافہ ہوگيا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۷۹
تاریخ اشاعت: 1:20 - June 10, 2021

کسی بھی بے گناہ شخص کو ناحق قتل کرنا ظلم اور دہشت گردی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ممتاز عالم دین اور علماءکونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کینیڈا میں مسلمان خاندان کے بہیمانہ اور دہشت گردانہ انداز میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی میں اضافہ ہوگيا ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کینیڈا میں چار پاکستانی مسلمانوں کے بے رحمانہ اور مجرمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بھی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا مغربی ممالک میں کبھی مساجد پر حملے کئے جاتے ہیں، کبھی پردہ دار اور باحجاب خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اورکبھی راہ چلتے لوگوں کو کچل دیا جاتا ہے اور اس قسم کے واقعات مغربی ممالک میں کھلی دہشت گردی کا مظہر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کو ناحق قتل کرنا ظلم اور دہشت گردی ہے چنانچہ کینیڈا کے وزير اعظم اور کنیڈین پارلیمنٹ نے بھی اس کو دہشتگردی قرار دیا ہے اور دہشتگردی کے اس سانحہ کے علل و اسباب کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور سانحہ میں زخمی بچے کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

علامہ ساجد علی نقوی نے پاکستان میں اردو زبان کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اردو زبان پاکستان کی قومی زبان ہی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت بھی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں