اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کا غیر ملکی عازمین حج کو امسال بھی حج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے لئے حجاج کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۹۲
تاریخ اشاعت: 16:59 - June 13, 2021

سعودی عرب کا غیر ملکی عازمین حج کو امسال بھی حج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے لئے حجاج کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف مقامی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف دس ہزار عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں