اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہم ملک کے موجودہ وسائل کے ذریعہ معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بدل سکتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے موجودہ وزير خزانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم ملک کے موجودہ وسائل کے ذریعہ معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بدل سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۰
تاریخ اشاعت: 11:30 - June 30, 2021

ہم ملک کے موجودہ وسائل کے ذریعہ معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بدل سکتے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ رئیسی نے ایران کے موجودہ وزير خزانہ فرہاد دژپسند کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم ملک کے موجودہ وسائل اور امکانات  کے ذریعہ معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بدل سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں ایران کے وزير خزانہ نے نئے صدر کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی تازہ ترین اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا اور وزارت خزانہ کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے موجودہ وزير خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اقتصادی پروگرام میں جامع تبدیلی کی ضرورت ہے اور ایران کے موجودہ وسائل سے اقتصادی اور معاشی مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔ صدرسید ابراہیم رئیسی نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اقتصادی پروگرام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ درست اور صحیح حکمت عملی کے ذریعہ عوام کے مفادات کے پیش نظر اقتصادی مشکلات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں