اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنوبی یمن میں سعودی زر خریدوں کی ہلاکت

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے تازہ جوابی حملوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۸
تاریخ اشاعت: 17:02 - February 26, 2018

جنوبی یمن میں سعودی زر خریدوں کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق  یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کی صبح صوبہ لحج کے مشرق میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر میزائلوں سے حملہ کرکے اس اتحاد کے  بہت سے فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔  

دوسری طرف سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کے  سرحدی علاقے رازح پر شدید گولہ باری کی ہے ۔ اسی کے ساتھ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ ادھر ساحلی شہر عدن میں ایک کار بم کے دھماکے میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور چالیس سے زا‏ئد عام شہری زخمی ہوگئے ۔ 

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنارکھا ہے،  جس میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے اسی کے ساتھ یمن کا زمینی، سمندری اور فضائی  محاصرہ بھی کررکھا ہے  جس کے نتیجے میں یمن کے مظلوم عوام کو کافی مشکلات کا سامناہے۔

 سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے جوابی حملوں میں آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر حملے کرکے انہیں کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔    

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں