مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے عراق کے مرجع مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوگی۔اطلاعات کے مطابق مجلس ترحیم کل بروز جمعرات قم میں مدرسہ فیضیہ کے صحن میں نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد کی جائےگی۔