اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کے بادشاہ نے عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۳۳
تاریخ اشاعت: 23:53 - September 08, 2021

سعودی عرب کے بادشاہ نے عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفی لیا گیا ہے ۔گزشتہ روز جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’ الحربی پر عوامی پیسے پر قبضہ کرکے اسے ذاتی مقاصد میں استعمال کرنے، دھوکہ دہی، رشوت ستانی اور عوامی اور نجی شعبے کے 18 افراد پر اثر انداز ہوکر ان کا استحصال کرنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ نے قومی انسداد رشوت ستانی کمیشن کو حکم دیا ہے کہ الحربی کے خلاف کیس اور اس سے منسلک افراد کے خلاف بھی تحقیقاتی کاررروائی مکمل کرے۔

گزشتہ روز کرپشن کے خلاف مزید 20 نئے کیسز داخل کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ میں نیشنل گارڈز اور کچھ میں وزارت داخلہ کے سابق سیکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں