اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کا طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پرتشویش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت میں دیگر گروہوں اور قبائلی نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا طالبانی حکومت میں صرف طالبان ہی شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۳۴
تاریخ اشاعت: 0:06 - September 09, 2021

امریکہ کا طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پرتشویش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت میں دیگر گروہوں اور قبائلی نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا طالبانی حکومت میں صرف طالبان ہی شریک ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق طالبان کے اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں جبکہ کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے بھی فکرمند ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان نے ابھی نگراں کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں بلکہ ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں