اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے
خبر کا کوڈ: ۵۰۵۳
تاریخ اشاعت: 15:28 - September 15, 2021

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے باعث سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں