اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کے خلاف جرائم میں امریکہ و برطانیہ بھی شریک، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ، یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جرائم میں خود کے شریک ہونے پر پردہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۶
تاریخ اشاعت: 23:03 - February 28, 2018

یمن کے خلاف جرائم میں امریکہ و برطانیہ بھی شریک، محمد جواد ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری میں امریکہ و برطانیہ کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحران یمن کا واحد حل مذاکرات اور اس ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت کا قیام ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ، یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جرائم میں خود کے شریک ہونے پر پردہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ بحران یمن کے آغاز سے ہی ایران فائر بندی کے نفاذ، امداد رسانی، مذاکرات اور وسیع البنیاد حکومت کی قیام کی ضرورت پر زور دیتا آیا ہے اور وہ اب بھی اپنے اسی موقف پر قائم ہے اس لئے کہ فوجی طریقے اور الزام تراشی سے مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں