اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۲۸
تاریخ اشاعت: 18:49 - May 17, 2022

پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 مئی کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں وہابی کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کو ہلا ک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں