اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستان کا بھارت کو سخت جواب

اقوام متحدہ میں بھارتی سفارت کار کی جانب سے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستان نے بھارتی حکومت کو سخت جواب دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۴۳
تاریخ اشاعت: 23:30 - May 21, 2022

کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستان کا بھارت کو سخت جوابمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھارتی سفارت کار کی جانب سے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستان نے بھارتی حکومت کو سخت جواب دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی سفارت کار کی جانب سے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی قونصلر عمران خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ اب اس پر ہندوستان کا کوئی حق ہے، جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں ایک متنازع خطہ ہے جس کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار اہل کشمیر کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار داد کو تسلیم کرچکا ہے اور اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے، بھارتی مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی سات دہائیوں سے مسلسل خلاف ورزی ہے، ہندوستان جموں و کشمیر میں جغرافیائی تبدیلیاں کرکے وہاں کی مسلم آبادی کو ہندو آبادی کے مقابلے میں اقلیت بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جبر و تشدد کو بے نقاب کرتا رہے گا اور  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کو مسئلہ کشمیر کا واحد حل سمجھتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں