اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شامی عوام کا نیا مزاحمتی گروپ قائم

امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شام کے شمالی شہر رقہ میں نئے عوامی مزاحمتی گروپ نے اپنے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۰
تاریخ اشاعت: 22:11 - March 01, 2018

امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شامی عوام کا نیا مزاحمتی گروپ قائممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عوامی مزاحمت رقہ کے نام سے قائم ہونے والے اس گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں وہ شہر رقہ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں شام کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکیوں کے مقابلے کے لیے اس گروپ میں شامل ہوجائیں اور پوری قوت کے ساتھ ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں۔

قابل ذکر ہے کہ روسی ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے شام میں کردوں کے کنٹرول والے علاقوں میں بیس فوجی اڈے قائم کر لیے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں